زبُور 48 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH
✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

زبُور 48
ایک نغمہ، بنی قورحؔ کی تصنیف زبُور۔

1ہمارے خُدا کے شہر میں یعنی اُس کے مُقدّس پہاڑ پر، یَاہوِہ عظیم اَور بےحد قابل سِتائش ہے۔

2ضِفونؔ کی چوٹیوں کی طرح، کوہِ صِیّونؔ، جو عظیم بادشاہ کا شہر ہے، اَپنی شان و شوکت کے لحاظ سے اعلیٰ ہے، اَور سارے جہان کے لیٔے باعثِ مسرّت ہے۔

3خُدا اُس کے قلعوں میں پناہ لئے ہُوئے ہیں؛ اُنہُوں نے اَپنے آپ کو اُن کی پناہ گاہ ٹھہرایا ہے۔

4جَب بادشاہوں نے اَپنی فَوجیں جمع کیں، اَور مِل کر آگے بڑھے،

5تو اُس شہر کو دیکھ کر دنگ رہ گیٔے؛ اَور ڈر کے مارے بھاگ نکلے۔

6وہاں اُن پر کپکپی طاری ہو گئی، اَور وہ ایک زچّہ کی مانند سخت درد کی سِی تکلیف میں مُبتلا ہو گئے۔

7آپ نے اُنہیں ترشیشؔ شہر کے جہازوں کی مانند تباہ کر ڈالا، اَیسی تباہی جو بادِ مشرق لاتی ہے۔

8جَیسا ہم نے سُنا تھا، یعنی اَپنے لشکروں کے یَاہوِہ کے شہر میں، جَیسا ہم نے سُنا تھا، وَیسا ہی ہم نے دیکھا قادرمُطلق یَاہوِہ کے شہر میں، خُدا اُسے ہمیشہ محفوظ رکھےگا۔

9اَے خُدا، ہم نے آپ کے ہیکل کے اَندر، آپ کی لافانی مَحَبّت پر غور کیا۔

10اَے خُدا، جَیسا آپ کا نام ہے، وَیسی ہی آپ کی سِتائش زمین کی اِنتہا تک پہُنچتی ہے؛ آپ کا داہنا ہاتھ راستی سے معموُر ہے۔

11آپ کے فیصلوں کے باعث کوہِ صِیّونؔ مسرُور ہے، اَور یہُوداہؔ کے دیہات خُوش ہیں۔

12صِیّونؔ کے گِرد پھرو، اُس کا طواف کرو، اُس کے بُرجوں کا شُمار کرو،

13اُس کی شہرپناہ کو غور سے دیکھو، اُس کے قلعوں پر نظر ڈالو، تاکہ تُم آنے والی پُشتوں کو اُن کے متعلّق بتا سکو۔

14کیونکہ یہ خُدا ابدُالآباد تک ہمارا خُدا ہے؛ وہ موت تک ہمارا ہادی بنا رہے گا۔

← زبُور 47 زبُور 49 →