زبُور 81 — Urdu

The Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ — read the same chapter in the KJV any time from the Languages section at the end of Quick Settings. Read this chapter with JFB commentary (KJV) · Search the Bible (KJV)

Holy Bible seal — the reading lion in a graduation cap over the open Bible: Jesus Christ Is Lord; My Words Shall Not Pass Away
THY WORD IS TRUTH
✕ 🔍

“Search the scriptures; for in them ye think ye have eternal life: and they are they which testify of me.” — John 5:39

Text: Biblica® Open Urdu Contemporary Version™ © 1999, 2005, 2022, 2024 Biblica, Inc. — used under CC BY-SA 4.0; format converted for this reader. · Download this text (JSON, CC BY-SA)

زبُور 81
موسیقی ہدایت کار کے لیٔے۔

1خُدا کے حُضُور جو ہماری قُوّت ہیں بُلند آواز سے گاؤ؛ یعقوب کے خُدا کے حُضُور میں نعرے مارو!

2ساز چھیڑو اَور دف بجاؤ، خُوش آہنگ سِتار اَور بربط بجاؤ۔

3نئے چاند کے موقع پر، اَور ہماری عید کے دِن جَب پُورا چاند ہو قَرنا بجاؤ؛

4کیونکہ یہ اِسرائیل کے لیٔے اَحکام، اَور یعقوب کے خُدا کا حُکم ہے۔

5جَب خُدا مُلک مِصر کے خِلاف نکلیں، خُدا نے اُسے یُوسیفؔ کے لیٔے قانُون ٹھہرایا۔ اَور جہاں ہم نے اَیسی آواز سُنی جِس سے ہم آشنا نہ تھے۔

6خُداوؔند فرماتے ہیں: ”مَیں نے اُن کے کندھوں پر سے بوجھ اُتار دیا؛ اَور اُن کے ہاتھ ٹوکری ڈھونے سے بَری کر دئیے گیٔے۔

7تُم نے اَپنی مُصیبت میں پُکارا اَور مَیں نے تُمہیں چھُڑا لیا، اَور مَیں نے گرجتے بادل میں سے تُمہیں جَواب دیا؛ مَیں نے تُمہیں مریبہؔ کے چشمہ پر آزمایا۔

8اَے میری اُمّت! سُنو، میں تُمہیں آگاہ کرتا ہُوں۔ اَے اِسرائیل! کاش کہ خُدا میری سُنتے!

9خُدا کے درمیان کویٔی غَیر معبُود نہ ہو؛ خُدا کے سِوا کسی غَیر معبُود کو سَجدہ نہ کرو۔

10میں، یَاہوِہ، تمہارا خُدا ہُوں، جو تُمہیں مُلک مِصر سے نکال لائے۔ تُم اَپنا مُنہ خُوب کھولو اَور مَیں اُسے بھروں گا۔

11”لیکن میری اُمّت نے میری نہ سُنی؛ اِسرائیل نے میری اِطاعت نہ کی۔

12اِس لیٔے مَیں نے اُنہیں اُن کی اِحسَان فراموشی کے حوالہ کر دیا تاکہ وہ اَپنی ہی راہوں پر چلیں۔

13”کاش کہ میری اُمّت میری سُنتی، اَور اِسرائیل میری راہوں پر چلتا،

14تو میں فوراً اُن کے دُشمنوں کو مغلُوب کر دیتا اَور اُن کے مُخالفوں پر اَپنا ہاتھ چلاتا!

15یَاہوِہ سے عداوت رکھنے والے اُن کے آگے عاجز آ جاتے، اَور اُن کی سزا اَبد تک قائِم رہتی۔

16لیکن تُمہیں بہترین گیہُوں کھِلایا جاتا؛ اَور مَیں تُمہیں چٹّان میں کے شہد سے سیر کرتا۔“

← زبُور 80 زبُور 82 →